کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے تقریباً دو کلو میٹر کے مضافات پر واقع بیڑا گاؤں کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلو میٹر تک سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس گاؤں میں کئی برس قبل واٹر ٹینک کی تعمیر کی گئی تھی جہاں سے کئی علاقوں کو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ تاہم کئی برس گزر جانے کے بعد بھی اس واٹر ٹینک میں فلٹریشن پلانٹ نہیں بنایا گیا، جس کی وجہ سے ان لوگوں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جو پینے کے قابل ہی نہیں ہے اور اس پانی سے علاقہ میں بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ لوگوں نے پانی کی قلت کو لیکر آج احتجاج کیا The people of Beera village protested for water۔
اس دوران لوگوں نے کہا کہ پانی کی قلت کو لے کر محکمہ کے آفیسران کو کئی مرتبہ جانکاری دینے کے باوجود بھی محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا جس کی وجہ سے مجبورا" سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑا۔ اس دوران لوگوں نے بیڑا بھاٹہ میں تعینات ملازمین کے تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جونئیر انجیئنر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسئلے کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
اس دوران ایس ایچ او کشتواڑ موقع پر پہنچ کر لوگوں کی پریشانی کو غور سے سنا اور محکمہ جل شکتی کے ذمہ داران کو فون پر رابطہ کر کے پانی سپلائی کو لیکر جانکاری دی اور احتجاج کر رہے لوگوں کو موقع پر پانی کا ٹینکر پہنچایا گیا۔ لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ پانی سپلائی کو جلد از جلد بحال کرایا جائے گا۔