ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے سابق وزیر کو این آئی اے نے طلب کیا

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق رُکن اسمبلی غلام محمد سروری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر کو این آئی اے نے طلب کیا
جموں و کشمیر کے سابق وزیر کو این آئی اے نے طلب کیا
author img

By

Published : Feb 10, 2020, 4:14 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:16 PM IST

غلام محمد سروری آر اینڈ بی منسٹر اور کشتواڑ ضلع کے حلقہ اندروال سے ایم ایل اے رہ چُکے ہیں۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایجنسی کو شبہ ہے کہ وہ (غلام محمد سروری) مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
سروری کو غلام نبی آزاد کا قریبی مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ معطل شدہ پولیس افسر دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے جموں و کشمیر کا رُخ کیا ہے اور کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
دیویندر سنگھ کو 11 جنوری کو عسکریت پسند کمانڈر نوید بابو اور ان کے ساتھی کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔
اس کیس کو این آئی اے کو سونپ دینے کے بعد ایجنسی نے جنوبی کشمیر میں بھی چھاپے مارے ہیں۔

دیویندر سنگھ کے آبائی علاقہ ترال کے علاوہ شوپیاں اور کولگام میں بھی چھاپا مارا گیا۔ شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم کے گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور گاڑی کے دستاویزات ضبط کیے گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.