ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن چھاترو، ٹاگود میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعہ میں ماں اور بیٹی جھلس کو فوت ہو گئیں۔
مقامی سرپنچ نے بتایا کہ گزشتہ شب ٹاگود، منزگام علاقے میں ایک رہائشی مکان سے شعلے بلند ہوئے تاہم بارش کے سبب مقامی باشندوں کو جب تک آتشزدگی کا پتہ چلتا، آگ نے رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔
اس ہولناک واقعہ میں مکان پوری طرح خاکستر ہو گیا۔ وہیں، مکان میں موجود ماں، بیٹی بھی جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔
فوت ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ پوشی دیوی دختر جمیت رام اور اسکی بیٹی-20 سالہ نیتو بالا کے طور پر ہوئی ہے۔
واردات کی خبر سنتے ہی کشتواڑ پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کشتواڑ پہنچایا گیا۔
آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔