ڈپٹی کمشنر کشتواڑ Deputy Commissioner Kishtwar کو جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر نے ایوراڈ سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی کشتواڑ میں ترقیاتی کاموں کی سراہنا Appreciation of Development Work کرتے ہوئےجموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے انھیں اعزاز سے نوازا۔
اس دوران لیفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں ایگریکلچر سیکٹر کو لیکر انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے اور کھیتی باڑی کرنے والے زمینداران کو سرکاری سکیمیں گھر گھر جا کر پہنچائی۔ اس دوران کشتواڑ کی عوام نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کو لیفٹینٹ گورنر کے ہاتھوں سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کیا اور لیفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو مبارک باد پیش کی۔