ETV Bharat / state

Landlord Deprived of Compensation کشتواڑ میں سڑک کی زد میں آنے والی زمین کے مالکان معاوضے سے محروم

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 1:52 PM IST

ضلع کشتواڑ کے دیہی علاقہ میں محکمہ آر اینڈ بی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ دوسری طرف جن زمیند اروں کی زمینیں سڑک کی تعمیر کے دوران محکمہ کی جانب سے لی گئیں، ان کے مالکان کو اب تک معاوضہ نہیں ملا ہے۔

زمیندار معاوضہ سے محروم
زمیندار معاوضہ سے محروم
زمیندار معاوضہ سے محروم

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع پوچھال گاؤں کے باشندوں کے مطالبہ پر گاؤں کو مچ گڈی علاقہ سے جوڑنے کے لیے محکمہ آر اینڈ بی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ اب تک ساٹھ سے ستر فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔ سڑک کی تعیمراتی سرگرمیوں کے پر گاؤں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ستر سال کے بعد ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ہمارے مطالبہ پر توجہ دی ہے۔ت عمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔

وہیں دوسری جانب پر مچ گڈی کے زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں زمین کے بدلے اب تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندہ آزاد گیری نے کہا کہ متعدد دفعہ محکمہ آر اینڈ بی سے لے کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفاتر کے چکر کاٹے، تاہم ابھی تک معاوضہ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے اپنی کھیتی باڑی والی زمین کو چھوڑ کر سڑک کی تعمیر کے لئے زمینں دی تھیں۔ کھیتی باڑی سے ہی ان کی روزی روٹی چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ سڑک کی تعمیر کے لئے جو زمینیں لی گئی ہیں بہت جلد ان کا معاوضہ زمینداروں کو دیا جائیگا،لیکن ابھی تک ان وعدوں پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو کو مچ گڈی کا دورہ کرنے کی اپیل کے ساتھ انصاف کیا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Vailoo Singhpora tunnel تعمیراتی کاموں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی: ڈی ڈی سی ممبر ویری ناگ
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تیزی سے کام کر ارہے ہیں،جس کا یہ نتیجہ ہے کہ کشتواڑ میں بہت ساری تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ امید ہے کہ ہمارے علاقہ میں مزید ترقی ہوگی۔ اس معاملہ پر محکمہ آر اینڈ بی کے آفیسر سے بھی بات چیت کی گئی ۔بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ معاوضہ سے متعلق فائلیں اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں ہیں،بہت جلد زمینداروں کو معاوضہ دیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.