ETV Bharat / state

کشتواڑ: پوتی ناگ میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان - محکمہ امور صارفین

کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع پوتی ناگ علاقے کے لوگوں نے راشن کی قلت کے سبب انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کشتواڑـ: راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 4:36 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پوتی ناگ علاقے میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان ہیں۔ مقامی باشندوں نے محکمہ امور صارفین کے افسران پر گجر بستی پوتی ناگ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹور انچارچ کبھی کبھار ہی علاقے میں آکر مرضی کے مطابق بعض کنبوں میں ہی راشن تقسیم کرکے چلے جاتے ہیں۔

کشتواڑـ: راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان

مقامی باشندوں نے کہا کہ راشن کی قلت کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور راشن حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب انہیں کئی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: فوج، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے چوگان میدان کی صفائی کی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل بھی راشن کی تقسیم کاری کے حوالے سے میڈیا میں خبر شائع ہونے کے بعد راشن ڈیپو کو متحرک کرکے راشن کی تقسیم کاری کا عمل فعال بنایا گیا تاہم ان کے مطابق وہ سلسلہ ایک دو ماہ تک ہی جاری رہا اور اس وقت انہیں پھر سے راشن کی قلت کے سبب دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.