کشتواڑ: جموں و کشمیر کے قصبہ کشتواڑ کے وارڈ نمبر ایک میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ڈرین کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ Drain, Water pipelines Repairment work in Kishtwar ڈرین کی تعمیر کے دوران مقامی باشندوں نے حکام سے ڈرین کے ساتھ ساتھ بوسیدہ ہو چکی پانی کی پائپ لائنز کی بھی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ Repair Drain & Water pipelines simultaneously, demand Kishtwar Residents مقامی باشندوں کے مطابق محکمہ جل شکتی کی جانب سے پائپ لائنز کی مرمت میں لیت و لعل سے کام لینے اور متعلقہ ٹھیکہ دار کی جانب سے ڈرین کا کام جاری رکھنے پر لوگوں نے امتناعی احکامات کے ذریعے کام کو بند کرا دیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق ڈرین کی مرمت اور کھدائی کے دوران معلوم ہوا کہ علاقے کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے برسوں قبل نصب کی گئی پانی کی پائپ لانز بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ Kishtwar Residents Demand Drain & Water pipelines to be Repaired simultaneously انہوں نے کہا کہ لوگوں نے فوری طور محکمہ جل شکتی سے بوسیدہ پائپ لائنز کی مرمت کرنے کی گزارش کی تاہم ان کے مطابق ’’محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈرین کی تعمیر سے قبل پائپ لائنز کی مرمت نہ کی گئی تو ڈرین کی مرمت ہونے کے بعد پائپ لائنز کی مرمت نہیں کی جا سکتی۔ Kishtwar Drain & Water pipelines Repairment work انہوں نے حکام سے پائپ لائنز کی مرمت کرنے اور عوام کو راحت پہنچانے کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
- مزید پڑھیں: کشتواڑ میں ایک علاقہ سو برس پیچھے کیوں رہ گیا؟