ETV Bharat / state

کشتواڑ: غیر قانونی شراب کے ساتھ ایک شخص گرفتار - کشتواڑ پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں غیر قانونی طور شراب کا کاروبار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

کشتواڑ: غیر قانونی شراب کے ساتھ ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 2:23 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بھٹنہ نگر، ٹھاکرائی میں چھاپہ مارا، کشتواڑ پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران انہوں نے دیشی شراب کے کاروبار میں ملوث روشن لال ولد سنت رام کو گرفتار کر لیا۔

کشتواڑ پولیس کے مطابق انہوں نے روشن لال کی تحویل سے ایک بوتل، دو 10 لیٹر اور ایک پانچ لیٹر کین سے بھری دیسی شراب ضبط کر لی۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 191/2021 زیر دفعہ 48A ایکسائز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کشتواڑ پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.