انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' کشتواڑ پاور پروجیکٹ پر بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان کی بنیاد پر کام دیا جارہا ہے جو مناسب نہیں ہے عام لوگوں کو پروجیکٹ میں کوئی روزگار نہیں مل رہا ہے'۔
انہوں نے پروجیکٹ کے کام پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' کارکنان کی بیناد پر روزگار کی وجہ سے عام نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے'۔
بڈیال نے مزید کہا کہ' کشتواڑ میں جتنے بھی پاور پروجیکٹ ہیں سبھی پروجیکٹ میں بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنان کو ہی کام دیا گیا ہے جبکہ عام لوگوں کے ساتھ تعصب جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے اور بی جے پی کے کارکنان برسرروزگار ہیں'۔
بڈیال نے مزید کہا کہ' کشتواڑ میں اب دو پروجیکٹ کے علاوہ اور مزید پروجیکٹ کھولنے جا رہا ہئ جن میں پٹیل کمپنی وغیرہ کے نام شامل ہے۔' اگر اس بار بھی ایسا ہوا تو ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔'
آخر میں انہوں نے کہا کہ' کشتواڑ کے لوگوں کو پروجیکٹ میں لگانے کے بجائے بیرون اضلاع سے لوگوں کو بلایا جارہا ہے جو کہ کشتواڑ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سراسر نا انصافی ہے'۔