ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارہ نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش میں پھنسے ہوئے کشتواڑ کے لوگوں کو کھانے و رہن سہن سے لے کر ساری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
کشتواڑ سے بیرون ریاست گئے لوگوں میں سے ہماچل پردیش میں 23، کُلو میں 41، چمبہ میں 40، شملہ میں 6، اور کانگڑا میں 17، منڈی میں 10، شملہ چدگھر میں 1، اور اسکے علاوہ دہلی میں 17 اور ایک طالب علم، لدھیانہ 2 طالب علم پھنسے ہوئے ہیں۔
کشتواڑ انتظامیہ نے ان لوگوں کی مدد کے لیے سبھی ریاستوں کے انتظامیہ سے بات چیت کر کے انہیں راشن سے لے کر ہر ضروری سہولیات مہیا کرانے کی گذارش کی ہے۔ جس سے ان لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کشتواڑ ڈاکٹر عامر حسین نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی پریس بیان میں جاری کرتے ہوئے کہا 'ضلع کے کسی بھی شخص کو کسی بھی طرح کی جانکاری چاہیے یا پھر ضلع کے باہر یا جموں کشمیر کے باہر لوگوں کو کسی بھی طرح کی مدد چاہیے، اسکے لیے ضلع انتظامیہ دن رات ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
جموں و کشمیر میں اب تک کووڈ-19 کے 341 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 05 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔