مظاہرین نے یہ الزام لگایا کہ سنہ 2012 میں ایس ڈی آر ایف میں تقرری کے لیے ایک اسامی آئی تھی۔
اس میں 350 اسامی آئی تھی، تاہم جب فائنل لسٹ آئی تو اس میں صرف 250 ان نوجوانوں کو منتخب کیا گیا۔ جن کی لمبائی چھ فٹ سے زائد تھی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسامی کے نوٹیفکیشن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ان نوجوانوں کی تقرری عمل میں آئے گی جن کی لمبائی چھ فٹ سے زائد ہو۔
نوجوانوں نے بتایا کہ آج وہ سب طے شدہ عمر کی حد پار چکے ہیں، حکومت کی لاپرواہی سے ہمیں ملازمت نہیں مل سکی۔ جبکہ سابق گورنر ستیہ پال ملک نے وعدہ کیا تھا وہ اس معاملے کو حل کریں گے۔ لیکن آج وہ بھی یہاں سے چلے گئے، اور ہمارا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا۔