جموں و کشمیر، ضلع کشتواڑ کے چھاترو میں انڈین آرمی کی جانب سے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی کی جانب سے مقامی لوگوں کو انسانوں اور جانوروں کے لیے دوا، مفت جانچ اور دیگر سہولیات فراہم کرائی گئی۔
کیمپ میں علاقے کے تمام گوجر طبقہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام غریب عوام نے بھی شرکت کی، اس دوران لوگوں نے انڈین آرمی کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کی طرف سے علاقہ کے تمام غریب عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم ہو رہی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کیمپ کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی جانب راغب ہوسکیں۔