جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کھیتی باڑی کرنے والے کسان پریشان ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ امسال کشتواڑ میں بارش نہ ہونے سے مکی کی تمام فصلیں جل گئی ہیں اور فصل کے ساتھ ساتھ گھاس بھی ختم ہو گیا، پر اب جو تھوڑی بہت فصل بنی تھی وہ بھی اب ختم ہو گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں نے دن رات محنت سے فصل اگائی تھی، تاہم خراب موسمی حالات کی وجہ سے فصل تباہ ہو گئی ہے۔'
انہوں نے کہا فصل تباہ ہونی کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کی ہے کہ ان کے نقصان کا تخمینہ لگا کر انہیں معاوضہ دیا جائے۔