کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ناگسینی علاقے میں خستہ حال رابطہ سڑک کے سبب مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ دراصل ناگسینی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی تھی، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڈھے بنے ہوئے ہیں، جن میں جمع گندہ پانی راہگیروں سمیت مقامی آبادی کے لیے پریشانی کا باعث بن چکا تھا۔Road Repair Work in Kishtwar
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالات کے چلتے کئی مشکلات کا کاسامنا کرنا پڑتا تھا اور ملازمین کو ڈیوٹی پر روزانہ آنے جانے میں بھی پریشانی ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ بھی کیا جس کے بعد عوام کی دیرینہ اور بنیادی مانگ کو اس بار محکمہ پی ایم جی ایس وے نے دچھلا بھاتن ناگسینی سڑک پر کام شروع کر دیا ہے۔Road Repair Work in Kishtwar
یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، ٹوٹی پائپ لائن کی مرمت شروع
مقامی لوگوں نے سڑک پر کام شروع ہونے پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ تا محکمہ پی ایم جی ایس وے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے سڑک پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نے راحت کی سانس لی ہے۔Road Repair Work in Kishtwar