ETV Bharat / state

Dilapidated Kishtwar Road: 'سڑک کی خستہ حالت کے لیے جل شکتی ذمہ دار' - کشتواڑ ہڑیال رابطہ سڑک

کشتواڑ کے ہڈیال علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی Jal Shakti Deprtment J&K کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رابطہ سڑک سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن سے لیک ہونے والا پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 4:51 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقے میں محکمہ جل شکتی اور پولیس لائنز کو جوڑنے والی اہم رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ Dilapidated Kishtwar Road ہو چکی ہے۔

ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہم رابطہ سڑک ہونے کی وجہ سے روزانہ سڑک سینکڑوں افراد سفر کرتے ہیں تاہم خستہ حال سڑک کے باعث راہگیروں سمیت ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک مقامی پنچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خستہ حال سڑک کی مرمت کیے جانے کے حوالے سے کئی بار متعلقہ محکموں سمیت ضلع انتظامیہ سے بھی رجوع کیا، تاہم انکے مطابق عوامی مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رابطہ سڑک سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن کئی جگہوں پر خستہ ہو چکی ہے جس سے لیک ہونے والا پانی خستہ حال سڑک کو مزید خستہ بنا رہا ہے، مزید برآنکہ سڑک پر اکثر و بیشتر پانی جمع رہنے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: سرتھل سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات

انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کی پائپ لائنز کی مرمت نہیں کی جا رہی وہیں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے خستہ حال سڑک کی مرمت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.