ETV Bharat / state

Daily Wagers Protest in Kishtwar: محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاج Daily Wagers Protest in Kishtwar کرتے ہوئے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 6:54 PM IST

کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاج کیا Daily Wagers Protest in Kishtwar۔ احتجاجی ملازمین 72 گھنٹوں کے لیے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔

محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے محکمہ جل شکتی J&K Jal Shakti کے اعلیٰ افسران سمیت ضلع و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عارضی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے درینہ مطالبات خصوصا مستقلی کے حوالے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ دن رات مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام الناس کو بلا خلل پانی سپلائی کرتے ہیں، تاہم محنت و لگن سے کام کرنے کے باوجود عارضی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم Protest against J&K Jal Shakti Department نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ملازمین کو مہنگائی کے اس دور میں انتہائی کم اجرت فراہم کی جاتی ہے جس سے وہ اہل و عیال کے لیے دو وقت کا کھانا نہیں جٹا پاتے۔

انہوں نے انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے ساتھ انصاف کرنے اور انکی جائز مانگوں کو فوری طور تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.