ETV Bharat / state

Search Operation in Kishtwar: کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں سرچ آپریشن - پلماڑ کشتواڑ سرچ آپریشن

راجوری ضلع کے ڈنگری علاقے میں شہری ہلاکتوں کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے راجوری سمیت صوبہ جموں کے دیگر اضلاع میں بھی عسکریت پسند مخالف سرگرمیاں بشمول سرچ آپریش کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ CASO in Palmad Kishtwar

کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں سرچ آپریشن
کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 5:19 PM IST

کشتواڑ کے پلماڑ علاقے میں سرچ آپریشن

کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کشتواڑ پولیس کی جانب سے بھی اس ضمن میں پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ راجوری میں شہری ہلاکتوں اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر ضلع میں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کشتواڑ، خلیل پسوال، نے اس ضمن میں پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جگہ جگہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تلاشی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Search Operation In Rajouri راجوری میں لگاتار نویں روز تلاشی آپریشن جاری، ابتک 55 افراد گرفتار

واضح رہے کہ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد راجوری سمیت صوبہ جموں میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے۔ کشتواڑ میں بھی عسکریت مخالف سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جگہ جگہ حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے ناکے قائم کئے گئے ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی کارروائی کا بھی سلسلہ انجام دیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو فورسز نے کشتواڑ کے دور دراز علاقہ پلماڑ سے قبل علاقہ دچھن اور پنجراری میں بھی تلاشی کاررائی کے دوران رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ گھروں میں موجود افراد خانہ کے شناخت کارڈ چیک گئے گئے جبکہ کمروں کی مکمل تلاشی بھی لی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.