ETV Bharat / state

کشتواڑ کے چوگان میدان کی صفائی مہم کا آغاز - چوگان میدان کی صفائی

کشتواڑ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع کے چوگان میدان کی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

کشتواڑ کے چوگان میدان کی صفائی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے معروف چوگان میدان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے متعلق کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چوگان میدان کی صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔

کشتواڑ کے چوگان میدان کی صفائی مہم کا آغاز

مقامی باشندوں کے مطابق چوگان میدان ’’کشتواڑ کی شان ہے۔‘‘ تاہم یہاں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے کے سبب نہ صرف مقامی باشندے یہاں آنے سے کتراتے تھے بلکہ کشتواڑ کی سیر کے لیے آئے سیاحوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے چوگان میدان کی صاف صفائی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کی جانب کئی بار رجوع کیا تاہم اس ضمن میں متعلقہ محکمہ نے ہمیشہ لیت و لعل سے کام لیا۔

چوگان میدان کی صفائی مہم کی شروعات کیے جانے پر مقامی باشندوں نے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا، وہیں کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے بھی عوام سے میدان کا خیال رکھنے اور کوڑا کرکٹ نہ ڈالنے کی تاکید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.