گزشتہ روز مڑواہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ Deputy Commissioner Kishtwar کے پاس محکمہ آر ڈی ڈی کی شکایت درج کروائی تھی اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے اس پر تفتیش شروع کی تھی۔
بی ڈی او ابے اندو شرما نے کشتواڑ کے دور دراز و پچھڑا علاقہ مڑواہ کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران آر ڈی ڈی کے تمام کاموں کا جائزہ لیا۔
موقع پر ابے اندو شرما نے تعینات ملازمین کو بھی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے جاب کارڈ ہولڈرس کو سو دن کا روزگار دیا ہے۔ اور کہا کہ لوگوں کیلئے زمینی سطع پر کام کروایا جائے جس سے علاقہ کی ترقی ہو سکے اور لوگوں کو روزگار مل سکے۔
بی ڈی ای او ابے اندو شرما نے برفباری کے پیش نظر ایک ہفتہ مڑواہ میں ہی گزارا ۔