ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما طارق کین کا دچھن دورہ - متاثرین کو معاوضہ

طارق کین نے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور فوری طور پر ہونجواڑ گاؤں کے لوگوں کو منتقل کیا جائے۔

بی جے پی رہنما طارق کین کا دچھن دورہ
بی جے پی رہنما طارق کین کا دچھن دورہ
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 5:20 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری طارق کین نے دچھن کے ہونجواڑ گاؤں کا دورہ کیا۔ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ دچھن کے ہونجواڑ گاؤں میں گزشتہ رات دو بجے کے قریب بادل پھٹنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے۔

بی جے پی رہنما طارق کین کا دچھن دورہ

کین نے مزید کہا کہ اس خبر کو سنتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کشتواڑ کی پوری ٹیم سابقہ ایم ایل اے کشتواڑ سنیل کمار شرما کے ساتھ دچھن روانہ ہوئی اور تین دن تک مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ رہے۔

طارق کین نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا کو فون پر رابطہ کرکے پوری جانکاری دی گئی۔ رویندر رینا نے اسی وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے فون پر رابطہ کرکے انھیں پوری جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو اہلکار، ایک شہری زخمی

بعد ازاں ریسکیو ٹیم کشتواڑ روانہ کی گئی اور گزشتہ تین روزہ سے ریسکیو جاری ہے۔ کین نے مزید کہا کہ کشتواڑ پولیس، انڈین آرمی، سی آئی ایس ایف اور مقامی لوگوں نے بھی ریسکیو کیا اور شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں داخل کروایا۔

اس موقع پر طارق کین نے جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر اور مرکز سے پر زور مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور فوری طور پر ہونجواڑ گاؤں کے لوگوں کو منتقل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.