ETV Bharat / state

کشتواڑ: بیت الخلاء کی صفائی میں لاپروائی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپلٹی کی جانب سے بیت الخلاء تعمیر تو کیے گئے۔ تاہم اس کی صفائی اور پانی کی دستیابی کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا گیا۔

کشتواڑ: بیت الخلاء تعمیر کرکے میونسپلٹی انکی صاف صفائی بھول گئی

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 5:04 PM IST

نمائندے کے مطابق کشتواڑ قصبے میں بیت الخلاء نہ ہونے کے سبب مقامی دکانداروں اور راہگیروں خصوصاً خواتین و طلبا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس حوالے سے عوام کی گزارش کے بعد میونسپلٹی نے بیت الخلاء تعمیر تو کیے۔ تاہم ان کی صاف صفائی کے لیے نہ تو پانی کا انتظام ہے اور نہ ہی کسی شخص کو اس کی صفائی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

مقامی دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بیت الخلاء تعمیر ہونے کے باوجود ان کی مشکلات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی کیونکہ ان کے بقول انہیں آج بھی حاجت بشری کے لیے کھلی جگہ میں ہی جانا پڑتا ہے۔

کشتواڑ: بیت الخلاء تعمیر کرکے میونسپلٹی انکی صاف صفائی بھول گئی

انہوں نے کشتواڑ میونسپلٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بیت الخلاء صرف تعمیر کیے گئے۔ تاہم انہیں قابل استعمال نہیں بنایا گیا۔'

مقامی دکانداروں کا کہنا تھا کہ 'بیت الخلاء کی صاف صفائی اور اسے فعال بنانے کی غرض سے اگر میونسپلٹی دکانداروں سے بھی مدد چاہتی ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔'

انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالے سے چلائی جا رہی ملک گیر مہم 'سوچھ بھارت' کے تعلق سے کہا کہ 'اس اسکیم کی بو بھی کشتواڑ میں نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.