کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حکومت کی جا نب سے'بیک ٹو ویلیج 4' کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگوں نے اس پروگرام کی تعریف کی ہے۔ 'بیک ٹو ویلیج،4 'پروگرام کا آغاز کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول میں ڈاکٹر دیونش یادو کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس کام کے لیے نامزد ٹیم کے ساتھ حکومت کے اعلی عہد یداروں کو حالات کا جائزہ لینے اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کے لیے رات میں قیام بھی کرنا ہوگا۔ تحصیل، ضلع یا ڈویژن کی سطح پر ٹیم کے ذریعہ ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے 14 صفحات پر مشتمل شیڈول میں یہ ساری باتیں درج کی جائیں گی۔ JK Govt s Back To Village Programme
نائب سرپنچ انجول عبد الجبار راتھر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کی بیک ٹو ویلیج مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا ایک بہترین قدم ہے۔ حکومت کے اس پہل سے لوگوں کو اپنی شکایات اور مسائل سے افسران کو روبرو کرانے کا موقع ملے گا۔ اس دوران نائب سرپنچ نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کی ترقی ہوسکے۔
مزید پڑھیں:بڈگام: بیک ٹو ویلیج پروگرامز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال