ETV Bharat / state

راجوری: جنگ بندی کی خلاف وزری میں فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔

راجوری: جنگ بندی کی خلاف وزری میں فوجی اہلکار ہلاک
راجوری: جنگ بندی کی خلاف وزری میں فوجی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 11:03 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجاکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ، جس میں ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

زخمی فوجی اہلکار کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔

ہلاک شدہ فوجی کی شناخت گُرچرن سنگھ ساکنہ گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

گولہ باری کے دوران چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلنگ کا بھی استعمال کیاگیا

واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سرحدی ضلع پونچھ اور کٹھوعہ کے مختلف سیکٹرز میں بھی پاکستان نے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.