جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مغلمیدان، ملچھتر علاقہ میں فوج نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی غرض سے 10 لاکھ روپے مالیت کے سولر ڈرائیر تقسیم Army Distributes Solar Dryers Among Women in Kishtwar کیے۔
اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی افسران، پنچایتی راج نمائندوں سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
فوجی افسران نے بتایا کہ فوج کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک پہل کے تحت سولر ڈرائیر تقسیم کیے گئے۔ Army Distributes Solar Dryers in Kishtwar
سولر ڈرائیر کی مدد سے خواتین سبزیوں کو سکھا کر انہیں بازار میں فروخت کرکے اچھی آمدن حاصل کر سکیں گی۔
مقامی باشندوں خصوصاً خواتین نے فوج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سولر ڈرائیر کی مدد سے خواتین گھر بیٹھے اچھی کمائی حاصل کر پائیں گی۔