ETV Bharat / state

مرگن ٹاپ سے انشن تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ

صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی مرگن - انشن شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

مرگن ٹاپ سے انشن تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ
مرگن ٹاپ سے انشن تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 5:16 PM IST

قدرتی حسن و جمال سے مالا مال جموں و کشمیر کے بعض علاقے آج کے اس دور جدید میں بھی رابطہ سڑکیں پختہ نہ ہونے کے سبب ضلع صدر مقامات سے منقطع رہتی ہیں، ان ہی علاقوں میں ضلع کشتواڑ کے انشن اور اس سے ملحقہ کئی علاقے قابل ذکر ہیں۔

انشن اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے گونا گوں مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔

مرگن ٹاپ سے انشن تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ

ضلع کشتواڑ کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے سے جوڑنے والی مرگن ٹاپ سے انشن تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق سردیوں کے ایام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ بھاری برفباری کے سبب انکا علاقہ ضلع صدر مقام سے بالکل منقطع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کے ایام میں ایمرجنسی کے وقت انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ نے رابطہ سڑک کی تعمیر کے لیے منظوری دے دی تھی تاہم تین سال کی مجوزہ مدت ختم ہونے کے باوجود بھی کثیر آبادی کی مشکلات کا ازالہ نہ ہوسکا۔

انشن کے لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو برس میں محض 15 کلومیٹر کی سڑک کو میکڈمائز کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’متعلقہ ملازمین علاقہ میں اپنے اہل خانہ کو ساتھ لاکر موج مستی کرکے واپس لوٹ جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’برفباری سے قبل علاقہ میں کام کرنے کے چند ہی مہینے ہوتے ہیں، تاہم پی ایم جی ایس وائی کے ملازمین وہ قیمتی وقت فضول چیزوں میں گنوا دیتے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت نے جب فون پر یہ معاملہ ایس ڈی ایم مرواہ محسن رضا کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے پی ایم جی ایس وائی کے کام کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اگلے برس کے اختتام تک رابطہ سڑک پر میکڈامائزیشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.