کشتواڑ: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں جمعے کو پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر (پی آئی اے)لکھا ہوا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دچھن کے پرنگس علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک جہاز نماز غبارہ ، جس پر (پی آئی اے) لکھا تھا،دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور انہوں نے اس غبارے کو تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ غبارے سرحد پار سے ہوا میں اڑائے گئے ہوں گے جو یہاں علاقہ میں آگرے ہیں تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ایئرلائنز سے مشابہت رکھتا غبارہ جموں سے برآمد
درحقیقت یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ غلطی سے پاکستان سے اڑنے والا یہ غبارہ بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ سرحدی علاقہ حساس ہے اور پاکستان میں اس طرح غبارہ اڑانے کا کوئی جواز نہیں۔ اگرچہ غبارے میں کسی قسم کی کوئی مشین نہیں ملی ہے، تاہم سکیورٹی ادارے اپنے طور پر تحقیقات کریں گے۔