ETV Bharat / state

کیرالہ اسمبلی میں4جون کو نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائےگا

کابینہ نے گورنر کے خطاب کے لئے مسودہ تیار کرنے کے واسطے کے این بال گوپال ، کے راجن ، کے کرشن کٹی اور اے کے ششیندرن پرمشتمل چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 28 مئی کوروایتی طریقے سے پالیسی خطاب کریں گے۔

کیرالہ اسمبلی میں4جون کو نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائےگا
کیرالہ اسمبلی میں4جون کو نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائےگا
author img

By

Published : May 24, 2021, 5:13 AM IST

کیرالہ کی پندرہویں اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 4 جون کو مالی سال 2021-22 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 24 مئی سے 140 نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوگا۔

وزیر خزانہ کے این بال گوپال 14 جون کو ختم ہونے والے اس 14 روزہ اجلاس میں 4 جون کو بجٹ اور اکاؤنٹ پر ووٹ پیش کریں گے۔

پروٹیم اسپیکر پی ٹی اے رحیم نئے ایم ایل اے کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

قبل ازیں کنّو منگلم اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ، پی ٹی اے رحیم نے گزشتہ جمعہ کو راج بھون میں گورنر عارف محمد خان کے سامنے عارضی اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

اسپیکر کا انتخاب 25 مئی کو ہوگا۔ اگرچہ پلکڑ میں، ترتھلا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ایم بی راجیش کو ایل ڈی ایف کے ایوان کے اسپیکر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ، تاہم حزب اختلاف یو ڈی ایف نے ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل ، کابینہ نے گورنر کے خطاب کے لئے ایک مسودہ تیار کرنے کے واسطے کے این بال گوپال ، کے راجن ، کے کرشن کٹی اور اے کے ششیندرن کے طور پر ایک چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 28 مئی کوروایتی طریقے سے پالیسی خطاب کریں گے۔

اس خطاب کے لئے’موومنٹ آف تھینکس آف گورنر‘ پر 31 مئی ، یکم اور 2 جون کو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کورونا کی سخت رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عد منعقد کیا جائے گا۔ اسمبلی احاطے میں آنے والے تمام لوگوں کو کورونا منفی رپورٹ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.