ETV Bharat / state

Bomb Blast In Coonoor بم بناتے ہوئے دھماکہ میں آر ایس ایس کا ایک کارکن شدید طور پر زخمی - Bomb Blast In Kerala

ضلع کنور کے تھلاسری میں بم بناتے ہوئے دھماکہ میں آر ایس ایس کا ایک کارکن شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے، اس واقعے میں اس کی دونوں ہتھیلیاں پھٹ گئیں۔ زخمی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ RSS member loses hand in explosion

بم بناتے ہوئے دھماکہ میں آر ایس ایس کا ایک کارکن شدید طور پر زخمی

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 8:16 AM IST

تھلاسری: ریاست کیرالہ کے ضلع کنور کے تھلاسری میں بم دھماکے میں آر ایس ایس کا ایک کارکن شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعے میں اس کی دونوں ہتھیلیاں پھٹ گئیں۔ زخمی کی شناخت وشنو (20) کے طور پر کی گئی ہے جو ایرنجولیپلم کا رہنے والا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 11.30 بجے تھلاسری کے علاقے ایرنجولیپالم کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ مبینہ طور پر بم بناتے وقت ہوا۔ دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کی شناخت وشنو کے نام سے ہوئی ہے جس سے پوچھ گچھ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال وہ کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی کیرالہ کے کنور ضلع میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔ بتا دیں کہ یہ بم دھماکہ ایک گھر میں ہوا تھا۔ واقعہ تھالاسری تھانہ علاقہ کاتھا جہاں تھلاسری لوٹس ٹاکیز کے قریب واقع مکان میں بم دھماکہ ہوا۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت جتن ندامل کے نام سے ہوئی تھی، جسے دھماکے کے بعد قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے کنور گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا گیا۔ سٹی پولیس کمشنر اجیت کمار نے بتایا تھا کہ جس گھر میں بم دھماکہ ہوا تھا وہاں سے ایک سے زیادہ بم ملے۔

مزید پڑھیں:۔ Calicut Bomb Blast: کیرلا میں بم بناتے ہوئے دھماکہ، بی جے پی کا کارکن زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.