ETV Bharat / state

راہل گاندھی کے وائناڈ دورہ کا آغاز

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، وائناڈ کے دو روزہ دورہ کے لیے آج کوزی کوڈ ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ قبل ازیں وہ تمل ناڈو کے تین روزہ دورے پر تھے۔

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:31 PM IST

Rahul Gandhi reaches Kozhikode airport to begin his two-day Wayanad visit
راہل گاندھی کے دو روزہ وائناڈ دورہ کا آغاز

راہل گاندھی آج کوزی کوڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ وائناڈ کا آغاز کیا۔ کانگریس رہنما وائناڈ لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی یہ دورہ ریاست میں آئندہ اپریل اور مئی میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کر رہے ہیں۔

قبل ازیں راہل گاندھی تمل ناڈو کی مغربی پٹی کے تین روزہ دورہ پر تھے جہاں انہوں نے کسانوں اور عوام سے بات چیت کی تھی۔

وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے دورہ کے دوران اپریل ۔ مئی میں ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے، کے ساتھ کانگریس اتحاد پر بھی بات چیت کی اور اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں اتحاد کا مقصد آر ایس ایس کے نظریہ کو ریاست میں پروان چڑھنے سے روکنا ہے۔ تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کو وزیراعظم نریندر مودی ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کنٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول کی بیٹریاں نکال لیں گے اور اسے پھینک دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.