محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ خاتون کا کینسر کا علا ج بھی چل رہا تھا۔
میڈیکل کالج ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ کئی دیگر بیماریوں سے متاثرہ امینہ کی حالت سنگین ہونے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے ان کا کینسر کا علاج چل رہا تھا۔
وائناڈ ضلع کے کل پیٹا کی باشندہ امینہ مرکزی حکومت کے وندے بھارت مشن کے تحت طیارہ سے 20مئی کو دوبئی سے کوچین ہوائی اڈہ آئی تھیں۔
کالی کٹ پہنچنے کے بعد کینسر کے علاج کے لئے خاتون کو یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال میں خاتون کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اسے میڈیکل کالج ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو 20مئی کو داخل کرائے جانے کے ساتھ ہی وینٹی لیٹر سپورٹ نظام پر رکھا گیا تھا۔