کوچی: کیرالہ کے کوچی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اتوار کو تھریسور ضلع کے کوڈاکارا پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی اور اعتراف کیا کہ اس نے یہاں کالامسری میں عیسائی برادری کی ایک دعائیہ جلسے میں ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) نصب کی تھی۔ جمرہ انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد دیگر عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح 9.45 بجے پیش آیا جب تقریباً 2400 لوگ عبادت کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا کیونکہ اس نے اپنی شناخت کوچی کے رہائشی کے طور پر بتائی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سلسلہ وار دھماکوں کے بعد پولیس نے 14 حساس اضلاع سمیت پوری ریاست میں الرٹ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں ریاست سے آنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اس دوران این آئی اے سمیت مختلف مرکزی تفتیشی ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ یہ دھماکا تین روزہ دعائیہ جلسے کے آخری روز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Blast in Kerala عیسائیوں کے مذہبی اجتماع میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی
واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اتوار کو یہاں کالامسری میں ایک عیسائی کنونشن سنٹر میں ہونے والے متعدد دھماکوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیر کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے اس واقعے میں ایک خاتون کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے ایک سرکاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ میٹنگ دارالحکومت ترواننت پورم میں سرکاری سکریٹریٹ کے فیسی لٹی ہال میں ہوگی۔
یو این آئی