ETV Bharat / state

کیرالا: مساجد کمیٹیوں کو پولیس کا متنازع نوٹس، ایس ایچ او معطل - police issued notice to mosque in kerala

کیرالا میں نماز جمعہ کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مسجد کمیٹیوں کو جاری کیے گئے نوٹس پر تنازع کھڑا ہو گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ایس ایچ او کو ہٹا دیا گیا۔ Police Sent Controversial Notice to the Mosque Committees

مساجد کمیٹیوں کو پولیس کا متنازع نوٹس
مساجد کمیٹیوں کو پولیس کا متنازع نوٹس
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 1:46 PM IST

کننور(کیرالا): مائِل پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی جانب سے ایک خط مساجد کمیٹیوں کو بھیجا گیا تھا جس میں مسجد کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس انداز میں تبلیغ نہ کریں جس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے اور تنازع پیدا ہو۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فسادات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خط میں اشارہ دیا گیا تھا کہ مساجد فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا ذریعہ ہیں۔ Police Issued Notice to Mosque in Kerala

مساجد کمیٹیوں کو پولیس کا متنازع نوٹس
مساجد کمیٹیوں کو پولیس کا متنازع نوٹس

مسلم لیگ اور ایس ڈی پی آئی نے پولیس کے اس طرح کے سرکیولر کی مذمت کی۔ مسلم لیگ قیادت نے مطالبہ کیا کہ نوٹس جاری کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ ایس ڈی پی آئی سمیت کئی تنظیموں نے پولیس اسٹیشن تک مارچ کیا اور مسلم تنظیموں کے قائدین نے خط کے خلاف کمشنر سے ملاقات کی۔ Police Notice Issued To Mosque Committees Regarding Friday Prayer

سنی محل فیڈریشن نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سنی محل فیڈریشن کننور ضلع کے جنرل سکریٹری عبدالمجید بکھاوی نے کہا کہ محکمہ داخلہ کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔ اس دوران ریاستی پولیس سربراہ نے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا اور وزیر اعلیٰ نے مساجد کو لے کر جاری کی گئی نوٹس کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ سرکیولر لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی پالیسی کے خلاف ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.