ETV Bharat / state

کیرالہ کے وزیراعلی کی اجلاس میں عدم شرکت - کیرلا کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں شرکت نہیں کی

ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں کیرالہ کے وزیر اعلی شریک نہیں ہوئے۔

پنا رئے وجین
پنا رئے وجین
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 1:54 PM IST

ریاست کیرلا کے وزیر اعلی پینا رائے وجین نے وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں منعقد اجلاس میں شرکت نہیں کی، اس اجلاس میں کووڈ-19 کے پیش نظر بات چیت کی جانی تھی اور سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کرنی تھی۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا 'آج کے اس اجلاس میں کیرلا کے وزیر اعلی کو بولنے کے لیے وقت نہیں دیا گیا تھا، اسی لیے وزیر اعلی کے بجائے چیف سیکریٹری ٹوم جوس اجلاس میں شریک ہوئے ہیں'۔

زرائع کے مطابق کیرلا کی جانب سے تحریر میں مرکز کو تجویز پیش کی گئی ہیں۔

زرائع نے بتایا 'اس سے پہلے کے اجلاس میں کیرلا کے وزیر اعلی کو بات کرنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن اس بار جن ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا، انہیں تحریر میں اپنی تجویز پیش کرنے کو کہا تھا'۔

وزیر اعظم مودی نے ملک میں کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات کے بارے میں بات کرنے کے لیے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعے اجلاس منعقد کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے 23 اپریل کو لاک ڈاؤن کی مدت میں 03 مئی تک توسیع کر دی تھی اور اب 03 مئی کو کچھ ہی دن باقی ہیں، لیکن ملک میں کووڈ-19 کے کیسز تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.