جے پی نڈا، کیرالہ کے دو روزہ دورے کے تحت آج یہاں تریویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ پارٹی نے ان کی آمد پر موٹرسائکل ریلی کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔
پارٹی کے صدر جمعرات کو تریشور میں وڈکوناتھن مندر میدان پر ایک عوامی ریلی میں پارٹی کی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔ اسمبلی الیکشن میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بی جے پی صدر یہاں ہائیسینتھ ہوٹل میں پارٹی کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ وہ کوڈیار میں نو منتخب کونسلرز، بلاک اور ضلع پنچایت کے اراکین سے بھی خطاب کریں گے۔
نڈا شام کو پدمنابھسوامی مندر میں پوجا کرنے بھی جائیں گے۔ وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اتحادیوں، کنوینروں، ضلع صدور اور ضلع جنرل سکریٹریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔