کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج نئے کیسز ، صحتیاب ہونے والوں اور ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اس دوران کورونا کے 5،771 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9،11،363 ہوگئی اور 5،594 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 8،35،046 ہوگئی ۔ اسی دوران مزید 19 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،683 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 158 بڑھ کر 158،394 ہوگئی ہے ۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے فعال کسیز میں کیرالہ اب مہاراشٹر سے آگے نکل چکا ہے اور پورے ملک میں پہلے مقام پر آگیا ہے ۔ انفیکشن کے معاملے میں کیرالا آندھرا پردیش کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
یو این آئی