ETV Bharat / state

کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 71600 ہوگئے - کورونا کا قہر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں منگل کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد 70،600 سے زیادہ ہوگئی۔

In Kerala, the number of active cases of Corona has increased to 71,600
کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 71600 ہوگئے
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:20 AM IST

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں سب سے زیادہ نئے معاملے، صحتیاب ہونے اور فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،293 نئے معاملے کے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 8،99،933 ہوگئی اور 5،290 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8،24،446 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 19 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد 3،644 ہوگئی ہے۔

اس عرصے میں ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 984 اور بڑھ کر 71،609 ہوگئی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ۔ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کیرالہ نے اب مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ، آندھرا پردیش کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.