سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 5,983 کی صحتیابی سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,08,460 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4,89,780 تک پہنچ گئی ہے اور 22 لوگوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,715 ہوگئی ہے۔
اس مدت کے دوران ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 2،412 کی کمی کے ساتھ یہ تعداد کم ہو کر 79،412 ہوگئی، جو اتوار کے روز 81،824 تھی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں کیا جارہا ہے۔