ETV Bharat / state

Rahul Gandhi on Bharat Jodo Yatra میں پیدل یاترا کرکے ملک کے خواب کو جوڑ رہا ہوں - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کا خواب ٹوٹا ہے، بکھرا نہیں۔ اسی خواب کو جوڑنے کے لیے، بھارت جوڑ رہے ہیں۔ سو کلومیٹر کا سفر مکمل ہو گیا ہے۔ Completed 100 kilometers of Bharat Jodo Yatra

میں پیدل یاترا کرکے ملک کے خواب کو جوڑ رہا ہوں

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 8:07 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں 100 کلومیٹر پیدل یاترا مکمل کرنے کے بعد پیر کو کہا کہ ان کا سفر ملک کے خوابوں کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا خواب ٹوٹ گیا لیکن بکھرا نہیں اور اس خواب کی کڑیوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے وہ کنیا کماری سے کشمیر تک 3600 کلومیٹر طویل پیدل سفر کر رہے ہیں۔ Rahul Gandhi on Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کا خواب ٹوٹا ہے، بکھرا نہیں۔ اسی خواب کو جوڑنے کے لیے، بھارت جوڑ رہے ہیں۔ سو کلومیٹر کا سفر مکمل کرلی لیکن یاترا نے ابھی شروعات ہی کی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا اتوار کو جب وہ کیرالہ کی سرحد پر واقع پارسالا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا خیرمقدم کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر اور ایم پی کے سدھاکرن، کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسان، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری طارق انور، کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھلا، سابق وزیر اعلیٰ اومن چنڈی، ڈاکٹر ششی تھرور ایم پی، یو ڈی ایف کنوینر ایم ایم حسن، ریاستی کوآرڈینیٹر کوڈیکونیل سریش اور دیگر سینئر کانگریس لیڈروں نے کیا۔ یہ یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل مارچ پر مبنی ہے۔ Bharat Jodo Yatra

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی کثیر تعداد

پد یاترا پیر کو نیموم سے کزہ کوٹم تک چلی۔ منگل کو یہ کازہ کوٹم سے کلمبلم کے لئے شروع ہوگا۔ یہ یاترا 14 ستمبر کو کولم میں داخل ہوگی اور 17 ستمبر کو الپوزا پہنچے گی۔ یہ 21 ستمبر کو ایرناکولم اور 23 ستمبر کو تھریسور میں داخل ہوگا۔ یاترا 26 ستمبر کو پلکڈ اور 28 ستمبر کو ملاپورم میں داخل ہوگی۔ بعد میں یاترا تمل ناڈو کے گڈالور کے راستے کرناٹک میں داخل ہوگی۔ تقریباً 300 کانگریس کارکن پد یاترا میں شامل ہیں۔ دریں اثناء فلم ساز ادور گوپال کرشنن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کو مسٹر راہل گاندھی کی کیرالہ آمد پر ان کا استقبال کرنا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.