ETV Bharat / state

کیرالہ: محبت کی تجویز کو مسترد کرنے پر لڑکی پر 22 بار چاقو سے حملہ - ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم

کیرالہ کے ملاپورم میں ملزم نے محبت کی تجویز کو مسترد کرنے پر لڑکی پر 22 بار چاقو سے حملہ کیا تھا۔ اس بات کا خلاصہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہوا ہے۔

کیرالہ: محبت کی تجویز کو مسترد کرنے پر لڑکی پر 22 بار چاقو سے حملہ

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 12:25 PM IST

ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں محبت کی تجویز کو مسترد کرنے پر چاقو سے قتل کی گئی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ جس میں پتہ چلا ہے کہ ملزم ونیش نے متاثرہ درشیا پر 22 بار چاقو سے حملہ کیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درشیا کی موت زخمی اور اندرونی خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ملزم ونیش
ملزم ونیش

اس حملہ میں درشیا کے سینے پر چار اور پیٹ میں تین زخم پائے گئے۔ اس کے ہاتھوں اور جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں۔

وہیں درشیا کو بچانے کی کوشش کرنے پر ان کی بہن زخمی ہوگئی۔ ملزم ونیش نے اس پر بھی حملہ کرنے کے لئے لمبی چاقو کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ درشیا کے والد کی دکان کو ملزم ونیش نے آگ لگادیا تھا اور درشیا کے گھر تک پہنچنے کے لئے انہیں 15 کلو میٹر پیدل سفر طے کرنا پڑا تھا۔

ملزم صبح تک درشیا کے گھر کے قریب پہنچا، جس کے بعد وہ درشیا کے کمرے میں داخل ہوا اور اسے چاقو سے بے دردی سے قتل کردیا۔

جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ونیش نے درشیا پر حملہ کیا۔ جس کے بعد درشیا کے اہل خانہ نے ملزم ونیش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

فی الحال ملزم پولیس کی گرفت میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.