اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بزرگ شخص کو کوچی میں کالا ماسیری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کی موت ہو گئی ۔
ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے ۔ اسپتال ذرائع نے بتا یا کہ بزرگ کی کچھ عرصہ قبل بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور وہ ہائی بلڈ پریشر کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں 16 مارچ کو دبئی سے واپس لوٹے تھے اور جس پرواز سے وہ آئے تھے اس میں سوار تمام 40 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا تھا جس کے بعد سب کو 22 مارچ کو اسپتال میں قائم کئے گئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد دونوں جس گاڑی سے آئے تھے اس کا ڈرائیور بھی کورونا وادئرس سے متاثر پایا گیا ہے جس کے بعد ڈرائیور سے رابطے میں آئے 40 افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری سخت ہدایات کی وجہ سے آخری رسومات میں کچھ ہی لوگ شامل ہو سکیں گے ۔