اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے مارچ کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بارہ ڈکیتی کے واقعات پیش آئے تھے جبکہ موجودہ برس واقعات میں کفی زیادہ کمی آئی ہے۔اسی طرح ہی اس سال ہراسانی کے صرف اٹھارہ واقعات پیش آئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اس دوران 92 واقعات رونما ہوئےتھے۔
اسی طرح سے ریاست میں لاک ڈاون کے بعد دیگر جرائم میں بھی کافی کمی درج کی گئی ہے۔