ذرائع نے بتایا کہ سیلف-کوارنٹائن میں جانے والے سات وزراء میں وزیرصحت کے کے شیلجہ،مقامی خود حکومت کے وزیر اے سی محی الدین، وزیر برائے ریونیو ای چندرشیکھر، وزیرصنعت ای پی جے راجن، وزیرزراعت وی ایس سنیل کمار، بندرگاہ امور کے وزیر رام چندرن کڈنپالی اور ہائر ایجوکیشن منسٹر کے ٹی جلیل شامل ہیں۔
طیارہ حادثہ کے بعد راحتی مہم میں شامل 20 اعلیٰ افسران کے آج کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء نے کوارنٹائن میں جانے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ کے کوارنٹائن میں جانے کے بعد اب وزیرمملکت دیوسووم کڈکم پلی سریندرن ہفتہ کو یہاں یوم آزادی پر پرچم کشائی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی اسپیکر پی سری رام کرشنن بھی سیلف کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔
طیارہ حادثہ پر ریسکیوآپریشن کی قیادت کرنے والے ملپپورن کے ضلع کلیکٹر کے گوپال کرشنن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی کوارنٹائن ہوگئے ہیں۔ 7 اگست کو ہوئے اس حادثہ میں دوپائلٹوں سمیت 19 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے کیرلہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس لوکناتھ بوہرہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔