چیف جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چالی کی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف کاوارتّی کے ایک شخص کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جب تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے۔ اس وقت تک ان دونوں اصلاحات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔
عدالت نے اس بابت مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ ساتھ ہی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں دو ہفتے کے اندر جواب دائر کرے۔
یو این آئی