کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج نئے کیسز اور فعال معاملات کی تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،186 نئے معاملات کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8،57،381 ہو گئی اور 4،296 افراد کی صحت مند ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 7،83،393 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 26 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 3،507 ہوگئی ہے۔
اس مدت کے دوران ، ریاست میں فعال معاملات کی تعداد مزید 1،864 بڑھ کر 70،262 ہوگئی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ، کیرالہ نے اب مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ، کیرل تمل ناڈو کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔
یو این آئی