کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج فعال معاملات کی مجموعی تعداد پورے ملک میں تیسرے نمبر پر درج کی گئی ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر واقع کرناٹک میں سب سے زیادہ 1.51لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس دوران انفیکشن کے 13,270 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 27,61,475 ہوگئی اور وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 26,39,593 ہوگئی ہے۔ اس دوران 147مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 11,656 ہوگئی ہے۔
وہیں ریاست میں فعال معاملات کی تعداد 2562 سے مزید کم ہوکر 1,09,799 تک پہنچ گئی ہے۔ تمام فعال مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ۔19 مراکز پر علاج کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کیرالہ کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
یو این آئی