کیرالہ میں شادی کی تقریب سے لوٹ رہی مسافر بردار بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فی الحال پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تیزی سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔