پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ کانگریس کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا 'مارکسسٹ' (سی پی آئی ایم) کے حامیوں نے ان کے دفتر پر بم پھینکا ہے۔
کانگریس کارکنان نے حملے کے لیے ذمہ دار سی پی آئی ایم کارکنان کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلَّاچی میں دھرنا دیا۔ پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ واقعہ پیر کی رات کا ہے۔ بم پھینکے جانے سے عمارت میں لگے شیشے کو نقصان پہنچا ہے۔ فارنسک ماہرین نے موقع پر پہنچ کر ثبوت یکجا کیے ہیں۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیش کی جائے گی۔
قبل ازیں اتوار کی رات ترووننت پورم کے ویجراموڈو میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایس آئی) کے دو کارکنان، میتِھل راج اور حق محمد کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں کارکنان کے قتل کا الزام کانگریس کے حامیوں پر ہے۔