غیرقانونی شراب کی اطلاع کے بعد کیرلا پولیس کے دو اہلکاروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، تاہم ایک جوڑے نے ان پر حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار کی دو انگلیاں کٹ گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں تھامس جان اور عنیمون ایاپن، حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہستپال میں منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ غیرقانونی شراب کے خلاف ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جبکہ جوڑا کاروائی سے خوفزدہ ہوکر شراب کو نالی میں بہانے لگا، جب انہیں ایسا کرنے سے روکا گیا تو انہوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا اور ایک اہلکار کی دو انگلیاں کٹ گئی۔
واقعہ کے بعد جوڑے کے خلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔