جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان بڑی تعداد رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کو ڈی ڈی سی کے متعلق زیادہ جانکاری نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کے ذریعہ اس کے متعقل لوگوں کو بیدار کیا گیا ہے، کیونکہ پہلی بار جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کا انتخاب ہو رہا ہے۔ لوگوں کو صرف اتنا پتہ ہے کہ ڈی ڈی سی کا چناؤ ہو رہا ہے اور انہیں مقامی امیدوار کو ووٹ ڈالنا ہے۔ کچھ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اس انتخاب کو مکمل کرا کر دیکھتنا چاہتی ہے کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔