ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں گاؤں والوں کا آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ

کٹھوعہ کے برنوٹی بلاک میں سڑک کی مرمت نہ ہونے وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کو لے کر پورے گاؤں میں انتخابی بائیکاٹ کے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے ہیں۔

کٹھوعہ میں گاؤں والوں کا آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ
کٹھوعہ میں گاؤں والوں کا آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 3:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے برنوٹی بلاک میں 5000 کی آبادی والا سب سے بڑا گاؤں بروال کو گزشتہ 13 ماہ سے ریلوے انڈر بائی پاس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کٹھوعہ میں گاؤں والوں کا آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے تب سے ترقی تو دور کی بات ہے جو کچھ گاؤں والوں کے پاس تھا وہ چھینا جا رہا ہے۔

گزشتہ 13 ماہ سے ایک سڑک جو بروال شاہراہ سے ملانے والی واحد سڑک، اسی راستے میں ریلوے کے انڈر بائی پاس کا کام لٹکا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں والوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالانکہ انہوں نے کئی بار انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے لیکن انتظامیہ نے ابھی تک نہیں سنی ہے۔

پچھلے انتخابات میں بی جے پی کو اسی گاؤں سے 95 فیصد ووٹ ملے تھے لیکن کوئی بھی رہنما گزشتہ 13 مہینوں سے گاؤں میں ہو رہے پریشانیوں کا جائزہ لینے نہیں آئے۔

اسی مسئلے کو لے کر پورے گاؤں میں انتخابی بائیکاٹ کے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.